پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی : شہباز شریف

پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں مجھے وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی : شہباز شریف
کیپشن: pervez musharraf shahbaz sharif پرویز مشرف شہباز شریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے ان کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی تقریب کے دوران گفتگو میں انکشاف کیا کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں ان کو وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کی پیشکش شکریہ کہہ کر ٹال دی تھی ، ہم اپنے مشن پر ثابت قدمی سے قائم و دائم ہیں ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے انتھک محنت سے پنجاب سے کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، ڈیڑھ سو سال پرانے پٹوار سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

اب زمینوں کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے اور رشوت ستانی کا ہر دروازہ بند کر دیا ہے۔