سپریم کورٹ کافیصلہ، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا

سپریم کورٹ کافیصلہ، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکال دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پارٹی صدارت سے نام نکال دیا ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے نا اہل اور تمام ان کے اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے ریکارڈ سے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے ہٹا دے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور پارٹی صدرسے نکال دیا ہے اور عہدے کو خالی قرار دیا ہے۔