نواز شریف آپ جیت گئے ، منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی:مریم نواز

نواز شریف آپ جیت گئے ، منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی:مریم نواز
کیپشن: maryam nawaz sharif twitter مریم نواز شریف ٹوئیٹر

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو نواز شریف آپ جیت گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ

’’نوازشریف آپ جیت گئے ہیں ۔ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں‘‘

اپنے دوسرے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ

منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔