پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے بعد نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی ، دانیال عزیز

پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے بعد نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی ، دانیال عزیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے راہنما وفاقی وزیر برائے نجکاری امور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صفیں کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں، پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرے گی اور نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی۔

بدھ کے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے  کہا کہ نوازشریف کو جب بھی نااہل کیاگیاوہ مزیدمضبوط ہوئے،کہاجارہاتھاکہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیاہے،اپوزیشن کابیانیہ فیل ہوچکاہے،ن)لیگ کی صفیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کرے گی اور نئے پارٹی صدر کا فیصلہ کرے گی،سینیٹ الیکشن نہ ہونے کے دعوے کیے جارہے تھے ،عدالت کوسینیٹ الیکشن سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ دیناچاہیے۔