شارجہ : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، شین واٹسن 61 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
پی ایس ایل کا آٹھویں میچ شارجہ میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی،شین واٹسن 61 رنز بناکر نمایاں رہےجبکہ عمر اکمل 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے.
اس سے قبل سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔