ملتان: بارش سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

ملتان: بارش سے گھر کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق
ہسپتال میں دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ملتان: ملتان میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔بدھلہ روڈ پر بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گر گئی جس سے چار بچوں اور دو خواتین سمیت چھت افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔


ماں اور تین بچوں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ ایک 14 سالہ لڑکی ثمرہ اور 60 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں 12 سالہ علی، 5 سالہ بختاور، 2 سالہ عروج اور 35 سالہ شازیہ شامل ہیں جبکہ دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔