'یہ صدی ختم ہو گی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہو گا'

'یہ صدی ختم ہو گی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہو گا'
کیپشن: آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہو جائے گا، اسد عمر۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر کے پاس وژن ہوتا ہے اور وہ آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے۔

انہوں اپنے خطاب کے دوران بتایا یہ صدی ختم ہو گی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہو گا اور یہ لکھ لیں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہو گا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہو گا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہو گا۔