علی ظفر کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگادیں

علی ظفر کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگادیں
تصویر ٹوئٹر

لاہور:معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلوامہ حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا ہندوستانیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں مرچیں لگادیں۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلوامہ حملے سے متعلق ہندوستانی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ہند کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی اورساتھ ہی انہوں نے باور کرایا تھا کہ ہند نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ کیا اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔راشی نامی صارف نے علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کبھی ہند مت آنا۔اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب ہند میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔

علی ظفر نے انتہا پسند ہندو?ں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ایک بار پھر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی وڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’ کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔