سعودی ولی عہد محمد بن سلمان چین پہنچ گئے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان چین پہنچ گئے
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

بیجنگ:پاکستان اور بھارت کے دورہ کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان چین پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

چین کی مشاورتی و سیاسی کونسل کے نائب سربراہ ہیل لی بونگ ، چین میں متعین سعودی سفیر ترکی الماضی اور مملکت میں متعین چینی سفیر سمیت متعدد عہدیداراستقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔