آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی سی سی

دبئی : انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس نے جنوبی افریقہ کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا کا چھٹا نمبر ہے جبکہ شکست خوردہ بنگلہ دیشی ٹیم شکست کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔