آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی میدان میں اتریں گے

 آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی میدان میں اتریں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چھٹے دن ایک اہم میچ کے لیے آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شین واٹسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔ 

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچز لاہور میں جب کہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔