بھار ت کی پاکستان کو دھمکیوں کے بعد ترکی میدان میں آگیا

بھار ت کی پاکستان کو دھمکیوں کے بعد ترکی میدان میں آگیا
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد :پلوامہ حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارتی دھمکیوں کے بعد ترکی بھی میدان میں آگیا ،ترک اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں تحریر کیا پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی ایک دو سرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترک اراکین پارلیمنٹ نے  ایسے وقت میں وزیر اعظم عمران خان کو خط تحریر کیا جب پاکستان کو بھارتی دھمکیوں کا سامنا ہے ،ترکی نے ایک دفعہ پھر پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ کیا ،وزیر اعظم کو لکھے گئے خصوصی خط میں کہا گیا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر محاذ پر پاکستان کا ساتھ دینگے ۔

ترک اراکین پارلیمنٹ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو خو ب سراہا ،ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔