کراچی کنگز   کا ٹاس جیت کر  پہلے باولنگ کا فیصلہ

 کراچی کنگز   کا ٹاس جیت کر  پہلے باولنگ کا فیصلہ

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چھٹے دن  کراچی کنگز   نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کامران اکمل دوسرے اوور میں بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شین واٹسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز آخری یعنی چھٹے نمبر پر ہے۔ 

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچز لاہور میں جب کہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔