پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ :پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل کی قسمت نے آج ساتھ نہ دیا اور وہ بغیر کوئی سکور رنز کیے پولین لوٹ گئے ۔

پشاور زلمی کی طرف سے ایک دفعہ پھر امام الحق نے ذمہ دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56رنز کی شاندا ر انگز کھیلی ،ڈاﺅسن نے 43رنز بنائے ،ڈیر ن سمی نے آج بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10گیندوںپر 24رنز بنائے ،اس طرح پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 153رنز سکور کیے ۔