کاروباری ہفتے کاآخری روز،سٹاک مارکیٹ سے خبرآگئی

کاروباری ہفتے کاآخری روز،سٹاک مارکیٹ سے خبرآگئی

کراچی: جمعہ کوکاروبار حصص کاآغازمثبت ہونے کے کچھ ہی دیر بعد منفی ہوگیا۔ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی 100انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 40ہزار481اعشاریہ 65 سے ہوااور ابتدائی آدھے گھنٹے میں100 انڈیکس ساٹھ پوائنٹس تک اوپر بھی گیا تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد 100انڈیکس نیچے کی طرف آنا شروع ہوا اور اب تک ایک سو سو زائد پوائنٹس کی کمی آچکی ہے۔

آخری اطلاعات تک انڈیکس 122 پوائنٹس کی کمی سے40,358.73 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 6,500,360 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت349,394,162 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں92 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جمعرات کو83,552,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,973,853,617 پاکستانی روپے رہی۔