نوشہرہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست، پارٹی اختلاف کھل کر سامنے آ گیا

Defeat of PTI in Nowshera by-election, party differences came to the fore
کیپشن: فائل فوٹو

نوشہرہ: ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کے بعد پارٹی کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی یاقت خٹک ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کی بجائے مسلم لیگ (ن) کے امدیوار کو جتوانے کی مہم چلائی اور اسے ہی کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

خبریں ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کی وجہ یہ تھی کہ وزیر دفاع کے بھائی لیاقت خٹک چاہتے تھے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ان کے صاحبزادے کو ٹکٹ دیا جائے لیکن پارٹی کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا اور پرویز خٹک نے بھی اس کی مخالفت کی۔

پرویز خٹک کے سگے بھتیجے کی بجائے تحریک انصاف کی جانب سے میاں عامر کو ٹکٹ دیا  گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک یہ سمجھتے تھے کہ اس نشست پر اگر کسی کا حق ہے تو ہ جمشید الدین کا خاندان ہے۔

اس بات سے ناراض ہو کر وزیر دفاع کے بھتیجے نے پی ٹی آئی امیدوار کی بجائے ن لیگی امیدوار کو انتخابی مہم میں بھرپور سپورٹ کیا، اس سلسلے میں انہوں نے نوشہرہ کلاں کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا گیا جس میں تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کو اکھٹا کرکے اپنی جماعت کیخلاف ہی ووٹ دلوائے۔

اپنی ہی جماعت سے دھوکا دہی کے الزم میں اب لیاقت خٹک کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا کی باہمی مشاورت سے اٹھایا گیا ہے۔