پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

PSL: Lahore Qalandars decide to field after winning the toss against Peshawar Zalmi
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اس لئے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز بہت اچھی ٹیم اور اس کا باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے، تاہم ہم کوشش کریں گے کہ 170 تک سکور کر سکیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کا پوری رعنائیوں کیساتھ آغاز ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب کو لاکھوں پاکستانیوں نے ٹیلی وژن سکرینوں پر دیکھا۔

بعد ازاں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان افتتاحی میچ ہوا جسے کنگز نے 7 وکٹوں کیساتھ جیت کر اپنے نام کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کیلئے ایک سو بائیس رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سب ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔