بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر فصل جلانے کی دھمکی

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر فصل جلانے کی دھمکی
کیپشن: بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر فصل جلانے کی دھمکی
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی:  بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دلی لے کر جائیں گے۔ سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج  گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔