سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت 

سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت 
کیپشن: سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت 
سورس: فائل فوٹو

ریاض :سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواہشمند خواتین فوج میں داخلےکی درخواست آن لائن پورٹل پر دے سکتی ہیں۔
سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ خواتین سعودی آرمی، ائیر فورس،  نیوی اور دیگر ادروں میں بھرتی کی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی عمر  21 سے 40 سال، قد 155 سینٹی میٹریا زیادہ ہونا ضروری  ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس اختیار آنے کے بعد سعودی عرب میں بہت سی ماڈرنز اور لبرلز پالیسیز اپنائی گئی ہیں۔ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں سینما گھر بھی اوپن ہوئے ہیں۔