پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے۔  پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میرا مشن اور عزم ہے۔ حقیقی ترقی کیلئے آن گراؤنڈ مسائل کا ادراک بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کررہا ہوں۔ پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لیا ہے اور دفتر بیٹھ کر کام کرنے کا عادی نہیں، عوامی مسائل جاننے کے لیے وزٹ ضروری ہیں اور اس سے فیڈ بیک ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کو بھی فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری مسائل اور عوامی ضروریات پر گہری نظر ہے۔ پنجاب کے تمام تر اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دئیے جارہے ہیں۔ اضلاع کی ترقی کے عزم پر کاربند ہیں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔