ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتار

ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتار
کیپشن: ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ میں ملوث ایک ملزم گرفتار
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

ڈسکہ: گوئندکے گاوں میں 19 فروری کے ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ واقعے میں دہرے قتل کے ایک ملزم کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔ 

تھانہ بمبانوالہ کے گاؤں گوئندکے میں 19فروری کو دوران الیکشن دن دو بجے کے قریب سیاسی رنجش پر پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کرکے ماجد اور ذیشان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ایف آئی آر میں پانچ نامزد ملزمان تھے جن میں سے ایک کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

واقعہ کے مطابق دو افراد ساجد اور ذیشان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او ڈسکہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ پر مشتمل ٹیموں نے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان خالد باگڑی اور جاوید بٹ نے 27 فروری تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے لیکن دیگر دو ملزمان حسن گجر اوررئیس خالد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔