تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیر اعظم نے خاموشی توڑدی ،اہم پیغام بھی دیدیا

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers


اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پہلی دفعہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلےتو آپ نے گھبرانا نہیں کیونکہ ’’آل از ویل ‘‘ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر ’’آل از ویل ‘‘کا پیغام دیدیا ،وزیر اعظم نے نہ صرف تحریک عدم اعتماد لانے والوں بلکہ پارٹی ترجمانوں کو بھی کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آل از ویل ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا ذاتی کردار کشی کی مہم میں زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومتی شخصیات کی کردار کشی میں ملوث عناصر کے خلاف فیصلہ کن قانونی کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا پاکستان اور برطانیہ میں بیک وقت قانونی کاروائی شروع ہو گی، اس سلسلے میں وزیراعظم نے بھی قانونی کاروائی کیلئے گرین سگنل دے دیاہے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اپنی زندگی میں ایک لفظ کا سب سے زیادہ استعمال کیا وہ ہے گھبرانا نہیں ۔ ویسٹ انڈیز کے دورے پر جاتے تو ٹیم کو کہتا گھبرانا نہیں ۔ جب حکومت آئی تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں۔ اب اپوزیشن کو کہتا ہوں کی گھبرانا نہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو مشکل حالات تھے، ملک دیوالیہ کی طرف جا رہا تھا  لیکن اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔,انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو آئی ٹی سیکٹر پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ۔ آئی ٹی کی ترقی کی وجہ دنیا ڈیجٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے ٹیکس زیرو کرنے کا بھی اعلان کیا۔