ترکی میں خیمے بھیجنے کے حوالے سے بغیر تصدیق خبر دی ، حکومت سے معافی چاہتا ہوں : ڈاکٹر شاہد مسعود 

ترکی میں خیمے بھیجنے کے حوالے سے بغیر تصدیق خبر دی ، حکومت سے معافی چاہتا ہوں : ڈاکٹر شاہد مسعود 
سورس: File

لاہور : معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے بغیر تصدیق خبر دینے اور اس پر پروگرام کرنے پر حکومت اور اداروں سے معافی مانگ لی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے پروگرام کے دوران شام کے نمبر سے میسج آیا اور ویڈیو بھی آئی جس پر تصدیق کے بغیر میں نے پروگرام میں خبر دے دی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس خبر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی میں اس پر حکومت اور اداروں سے معذرت خواہ ہوں۔ 

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے خبر دی تھی کہ حکومت نے ترکی کو جو خیمے بھیجے ہیں وہ وہی خیمے ہیں جو ترکی نے پاکستان کو سیلاب زدگان کے لیے دیے تھے اس کے ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس کلپ کو بھارتی میڈیا میں بھی چلایا گیا ۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی اسے خوب اچھالا۔ 

مصنف کے بارے میں