عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی جعلی پٹیشن دائر کی،درخواست پر یقین نہیں، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود پیش ہوں: اسلام آباد ہائیکورٹ 

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی جعلی پٹیشن دائر کی،درخواست پر یقین نہیں، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود پیش ہوں: اسلام آباد ہائیکورٹ 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور علی نواز اعوان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔  عدالت نے عمران خان کو بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے کیس میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کرالیں پھر دیکھیں گے ۔اس درخواست پربھی یقین نہیں کرسکتے ۔ گزشتہ روز بھی عمران خان کی ایک پٹیشن جعلی سامنے آئی ۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بائیو میٹرک کیلئے عمران خان کو پیش ہونا ہوگا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اعتراضات پر سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔ 

علی اعوان اور عمران خان نے ہنگامہ آرائی کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔