نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ  بشری بی بی کو بھی طلب کرلیا

نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ  بشری بی بی کو بھی طلب کرلیا

 اسلام آباد :نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ  بشری بی بی کو بھی طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ  بشری بی بی کو  9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔ 

نیب کی جانب سے بشری بی بی کو جاری نوٹس میں  تحفے  میں ملنے والی  6 رولیکس گھڑیوں  سے متعلق  سوال پوچھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال  کیا گیا  ہے۔

 نیب ذرائع  کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو 7 مارچ کو جبکہ فواد چوہدری کو  8 مارچ کو طلب کیا  گیا ہے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں