کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 10 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، مارٹن گپٹل، افتخار احمد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد حفیظ، محمد نواز، اوڈین سمتھ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں