شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک میں کل گرفتاری دیں گے: فواد چوہدری

شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک میں کل گرفتاری دیں گے: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کل ہی گرفتاری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا جس کے بعد سینکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بھی کل ہی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کیلئے مکمل تیار ہے۔ 
اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، ہم انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اپنا نگران سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔

مصنف کے بارے میں