ٹرمپ کے مسلم مخالف جذبات پہلے ہی روز منظر پر آنے لگے

ٹرمپ کے مسلم مخالف جذبات پہلے ہی روز منظر پر آنے لگے

واشنگٹن:صدر ٹرمپ کا پہلا بیان مذہبی انتہا پسندی کے نام پر مسلمانوں کیخلاف کھلا پیغام، تقریب حلف براداری کے بعد ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی شدت پسندانہ دہشت گردی کے خلاف مہذب دنیا کو متحد کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ دنیا سے بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ سے جن مسلم مخالف خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ،وہ ان کی پہلی تقریر سے ہی سامنے آ گئے ۔کیاوہ مسلم ممالک کی مزید تباہی کیلئے کوئی نیا اتحاد بنانے والے ہیں۔
مذہبی انتہا پسندی کی آڑ میں ٹرمپ اس منصوبے کی جانب بڑھنے لگے ہیں جس کا مقصد محض اسلامی ممالک کودہشت گردی کے نام پر مزید برباد کرنا ہے ۔ٹرمپ امریکا کو سب سے عظیم بنانے کا خواب کیا مسلم ممالک کو جنگوں کے شعلوں میں جھونک کر پورا کرنا چاہتے ہیں۔