شادی کو یادگار بنانے کیلئے نئے نویلے جوڑے کی ٹریکٹر پر سواری

شادی کو یادگار بنانے کیلئے نئے نویلے جوڑے کی ٹریکٹر پر سواری

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کے وہ اپنی شادی میں ہر لمحے کو یادگار بنائے۔ آئرلینڈمیں ایسی ہی ایک شادی کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہن دلہا نے قیمتی گاڑی یا شاہی گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے ٹریکٹر پر سواری کی اور ہال تک پہنچے۔


یہ دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایشلنگ گراہم اور اس کے دلہے نے ہال تک پہنچنے کے لئے ٹریکٹر کا سہارا لیا۔اس موقع پرٹریکٹر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا تاہم اس کے پیچھے بھی مزید کئی ٹریکٹر بارات کی صورت میں د لہن کو لینے پہنچے اور ایک انوکھی روایت قائم کردی۔

اس دلچسپ بارات کو دیکھ کر جہاں شائقین حیران رہ گئے وہیں اس شادی میں شرکت کرکے خوب محظوظ بھی ہوئے۔

 دلہن کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جاؤںگی۔