ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ،پینٹر نے انسانی خون سے بنی پینٹنگ پیش کر دی

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ،پینٹر نے انسانی خون سے بنی پینٹنگ پیش کر دی

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کو فوری بعد ہی امریکا کے اندر ہی لوگوں نے ٹرمپ کی مخالفت شروع کر دی تھی اوراحتجاجی مظاہرے دیکھنے میںآ رہے ہیں ۔اب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حلف برادری کے دن ایک پینٹر نے انوکھی پینٹنگ پیش کر دی۔ یہ پینٹنگ 60 لوگوں کے عطیہ کیے گئے چھ لیٹر خون سے بنائی گئی ہے۔
انسانی خون سے بنی پینٹنگ میں کچھ لوگوں کو امریکہ کا قومی جھنڈا سی رہے ہیں اور اس میں ایک مسلم میا ں بیوی اور کچھ مختلف قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔اس تصویر میں یہ دکھانے کی وجہ یہ بتانا مقصود ہے کہ امریکا کو بنانے میں تمام قومیتوں کا ہاتھ ہے۔
امریکا کو عظیم امریکا بنانے میں تمام لوگوں کا حصہ ہے جو مختلف ملکوں سے آکر امریکا میں آبا د ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ تک یہ پیغام پہنچانا کہ وہ تمام امریکیوں سے برابر کا سلوک کریں۔پینٹنگ بنانے والی بنکارہ کا کہنا کہ میں دنیا تو نہیں بدل سکتی مگر اپنا پیغام تو پہنچا سکتی ہوں