اذان کی آواز سکون دیتی ہے ، پریا نکا چوپڑا

اذان کی آواز سکون دیتی ہے ، پریا نکا چوپڑا


نئی دہلی : بھارت کی نامور اداکار ہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں ، کبھی سوشل میڈیا پر اپنی مختلف پوسٹ کی وجہ سے تو کبھی میڈیاکے سامنے اپنے کسی متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں ۔
اس طرح پریانکا چوپڑا نے پچھلے دنوں پریس کانفرنس میں اپنے ایک بیان کے ذریعے مسلمانوں کوتوخوش کردیا مگر ہندو انتہا پسندوں پر کیابیتی ہوگی یہ تو ہم سب بہتر جانتے ہیں ۔
ا ن کا کہنا تھا کہ جب شام کے وقت وہ اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے اذانوں کی آواز سنائی دیتی ہے وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کی اذان کے وقت جب ہر طرف سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے تو انہیں بہت سکون ملتا ہے ۔