گلوکارہ فیس بک پیج ان بلاک کروانے امریکہ جاپہنچی

گلوکارہ فیس بک پیج ان بلاک کروانے امریکہ جاپہنچی

  بیلجیئم کی گلوکارہ’’ جمیلہ بائیڈو‘‘ فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کردیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔

بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو، امریکہ جاپہنچیں اور اب وہ فیس بک کے صدردفتر(مینلو پارک، کیلیفورنیا) جارہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راست فیس بُک مالکان کے سامنے پیش کرسکیں۔