سٹیج اداکارہ نے شہرت حاصل کرنے کے لیے عوام کو انوکھی پیشکش

سٹیج اداکارہ نے شہرت حاصل کرنے کے لیے عوام کو انوکھی پیشکش

لاہور۔سٹیج اداکارہ شیبا رانی کو اُس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب شیبا نے ریٹنگ لینے کےلیے دھوکہ دہی سے کام لیا۔ شیبا رانی آج کل باری سٹوڈیو میں ایک سٹیج ڈرامہ پر کام کار رہی ہیں۔شیبا رانی جیسے ہی سٹیج پر نمودارر ہوتی تو اچانگ سے حاضرین میں چند افراد اُن کے حق میں نعرے بازی شروع کر دیتے۔ جس سے دیگر افراد کو کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس کے ساتھ انتظامیہ بھی اس صورت حال پر حیران ہو رہی تھی۔

پھر سی سی ٹی وی کی فلم دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ سب پہلے سے طے شد ہ منصوبے کا حصہ تھا ۔شیبا نے ایک ہی دن میں حاضرین سے شہرت حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھی پیشکش کی ۔کیونکہ شیبا رانی کی والدہ محترمہ باہر لوگوں کو ٹکٹ مفت فراہم کر رہی تھیں مگر شرط یہ تھی کہ اندر جا کر شیبا رانی کے حق میں نعرے لگانا ہونگے۔