بھارت پر پاکستان مخالف منصوبے بنانے پر پابندی عائد کی جائے

بھارت پر پاکستان مخالف منصوبے بنانے پر پابندی عائد کی جائے


نئی دہلی : بھارت کے متنازع منصوبوں کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی کی دو کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں منظور کرلی گئی ہے ۔ثالثی عدالت کے قیام کیلئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی ہے ۔
قرارداد قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور اور پانی و بجلی نے منظور کی ، قراردادکے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے کے قیام کے خلاف پاکستانیاعتراضات کو حل کرنے کیلئے ثالثی عدالت کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
سندھ طاس معاہدے کے تحت ورلڈ بینک کوچاہئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور لازم ہے جب تک عالمی بینک ثالثی عدالت کی تشکیل نہیں کردیتاوہ بھارت کوپاکستان مخالف منصوبوں کو روکنے کی ہدایت جاری کرے اور اس مشترکہ قرارداد کو پڑھ کر سنائے جسے دونوممالک کی حکومتیں اور کمیٹیا ں مل کرمنظور کریں ۔