مہاجرین کے ایک لاکھ رشتہ داروں کے لیے جرمنی کے رہائشی ویزے

مہاجرین کے ایک لاکھ رشتہ داروں کے لیے جرمنی کے رہائشی ویزے

برلن :جرمن وزارت خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ برس مختلف ملکوں میں  ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کو جرمنی کے رہائشی ویزے جاری کیے گئے، جن کے اہلِ خانہ یا انتہائی قریبی رشتہ دار پہلے ہی جرمنی میں مہاجرین کے طور پر رہتے ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کی تسلیم شدہ قانونی حیثیت کے حامل غیر ملکیوں کے اہل خانہ یا بہت قریبی رشتہ داروں کو گزشتہ برس جرمنی کے یہ رہائشی ویزے ایک نئی ریکارڈ تعداد میں جاری کیے گئے۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ غیر ملکی صرف وہ تھے، جو مسلمہ مہاجرین کے اہل خانہ ہونے کے باعث ’فیملی ری یونین‘ کے قانون کے تحت جرمنی آئے۔ اس تعداد میں وہ ہزارہا غیر ملکی باشندے شامل نہیں ہیں، جو 2016ءمیں کسی جرمن شہری یا جرمنی میں رہنے والے یورپی یونین کے رکن کسی دوسرے ملک کے شہری کے ساتھ شادی کے نتیجے میں جرمنی آنے کے حقدار ٹھہرائے.