میو ہسپتال کا سٹنٹ سکینڈل، جعلی یاکاروباری چپقلش،اہم انکشافات

میو ہسپتال کا سٹنٹ سکینڈل، جعلی یاکاروباری چپقلش،اہم انکشافات

لاہور:لاہور کے میو ہسپتال میں ایف آئی اے کا امراض دل پر چھاپہ کیا ایک کاروباری رنجش کا نتیجہ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف آئی اے میو ہسپتال میں امراض دل کے مرکز پر چھاپا مارا تھا اب اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ ایک وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ دار کے ایما پر مارا گیا یہ منسٹر  کے قریبی رشتہ دار ادویات کی کمپنی میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ کمپنی سٹنٹ فراہم کرنے والی دوسری کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اس کے علاوہFIA پنجاب کارڈیولوجی پر چھاپہ مارنہ چاہتے تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر یہ نہ ہو سکا۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اس خبر پر ازخود نوٹس لیاہے۔ حکومت پنجاب نے بھی اس مسئلے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو معاملے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنائے گی،دوسر ی طرف ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔
پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتایا ہے کہ سٹنٹ فراہم کرنے کمپنیوں کو جلد ہی رجسٹر کر دیا جائے گااور جلد ہی ان کرپشن کرنے والوں کو کٹہرہ میں لائے جائے گا