ترک پارلیمنٹ میں لڑنے والی دو خواتین زخمی، ہسپتال منتقلی

ترک پارلیمنٹ میں لڑنے والی دو خواتین زخمی، ہسپتال منتقلی

انقرہ :پارلیمنٹ میں خواتین ارکان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑیں، 2 خواتین کو اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے جانا پڑ گیا۔دنیا بھر کی مختلف پارلیمنٹ میں اراکین کے گتھم گتھا ہو نے کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ روز ترکی میں خواتین اراکین پارلیمان کے درمیان ایسا دنگل سجا کہ 2 خواتین کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال لے جانا پڑ گیا۔
ترک پارلیمنٹ میں صدارتی اختیارات میں اصلاحاتی منصوبے پربحث جاری تھی کہ دورانِ اجلاس حکومتی اور اپوزیشن خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کے درمیان ہونے والا بحث و مباحثہ تصادم کی صورت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے دو اراکین پارلیمنٹ زخمی ہوگئیں ،جنہیں ہسپتال لے جا کر طبی امداد دی گئی