چھٹی چھٹی ہوتی ہے۔۔۔طنز و مز اح

چھٹی چھٹی ہوتی ہے۔۔۔طنز و مز اح

ُچھٹی ایسا لفظ ہے جسے سن کر دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے اور ایک تازگی کا بھرپور احساس رگ رگ میں سما جاتا ہے۔چاہے وہ اسکول کی ہو یا کالج یا مدرسے کی یا پھر دفتر کی۔چھٹی چھٹی ہوتی ہے چاہے آدھی ہو یا پوری۔
دسمبر کا موسم بھی خوب بچوں کے لئے خوب مشکلات کا باعث ہوتا ہے ایک طرف سوں سوں کرتی ناک،خر خر کرتا بند گلا ہونے کا ممکنہ خدشہ دوسری طرف والدین کا درد سری طالب علموں کو موسم سرما کی تعطیلات ملنے کی صورت میں۔گھر بیٹھی مائوں کے سکون بھرے لمحات کو ایک بریک سا لگ جاتا ہے۔
موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہوئیں۔ سکول کھلنے کی خوشی بیچارے والدین سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔خوشی خوشی کتابوں اور گرم یونیفارم کی خریداری کی گہما گہمی شروع ہوجاتی ہے۔ جن بچوں نے سکول کا کام اب تک مکمل نہیں کیا، ان کی مائیں اور بڑے بہن بھائی ان کے ساتھ لگ کر اسے نمٹوا رہے ہوتے ہیں۔۔
ملک کے موسم نے اس بار نہ صرف بیوفائی کی بلکہ یو ٹرن لیتے ہوئے تاریخ بدل دی۔ماہ دسمبر کے اختتام تک دور دور تک کوئی سردی کا نام و نشان تک نہ تھا۔اچانک سے جنوری میں شدید سردی نے کراچی کے باسیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور باقی کسر بارش نے پوری کردی۔
جہاں بچے سردی کی چھٹیاں منا کر اسکول جانے کی تیاریاں کررہے تھے۔وہاں سردی نے تمام طلبا و طالبات کے چھکے چھڑادئیے۔
بچے توبچے ہوتے ہیں، چھٹیوں میں گھومے پھرے، رشتے داروں سے ملے، پرانے قصے نمٹائے، جب سکول کھلنے کا وقت قریب آیا توپیروں تلے سے زمین نکل گئی۔چھٹی کا ٹائم جو ختم ہوگیا تھا۔
سردی کی تعطیلات کا فیصلہ ہو یا نہ ہو آپ اپنے بچوں کے لئے یہ اقدامات تو کر ہی سکتے ہیں۔
٭سردی میں اپنے بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ بھیجیں۔
٭سر کو ڈھانپ کر رکھیں، جوشاندہ کو اپنے ساتھ ضرور رکھیں
٭کرکٹ کے شوقین بچوں کو فی الحال PSLدکھائیں جو 9فروری سے شروع ہورہا ہے۔
٭کولڈرنگ گرم یا ٹھنڈی پینے کے بجائے چائے کی چسکیاں لینے کی کوشش کریں۔
٭اگر آپ اپنے والد کے ساتھ بائک پر جاتے ہیں تو چپک کر بیٹھیں تاکہ ساری ہوا آپ کے والد ہی برداشت کریں۔
٭مچھلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ورنہ صرف ابلے ہوئے انڈے بچوں کو کھلائیں ۔
٭شاپنگ کرتے وقت بچوں کو اپنے ساتھ رکھیں اور موبائل کا استعمال کرتے وقت اپنے بچوں کو نہ بھولیں۔
٭جو بچے جان سینا یا سپر مین بنتے ہیں ان کو عام بچہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ Hoodie یا سوئیٹر پہنوا کر رکھیں۔
یہ بنیادی ٹوٹکے ہیں جو بیماری سے بچنے کے لئے کئے جاسکتے ہیں۔یہ تمام ٹوٹکے اسکول کے طالب علموں تک محدود ہیں
طالب علموں تو دوبارہ چھٹیوں کا بے صبری سے انتظار کررہر ہیں ۔کیوں آپ بھی کررہے ہیں نا؟؟؟؟؟

مصنف کے بارے میں

سعد شاہداردو بلاگر ہیں