طویل عرصے بعد سشمیتا سین کی مس یونیورس مقابلے میں واپسی

طویل عرصے بعد سشمیتا سین کی مس یونیورس مقابلے میں واپسی

منیلا: بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین  نے مس یونیورس کا خطاب 1994 میں حاصل کیا تھا اور اب اس اعزاز کو حاصل کیے ہوئے23 سال گزر چکے ہیں.  'مس یونیورس' یعنی کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کا اعزاز .   اور اتنے طویل عرصے کے بعد سشمیتا ایک بار پھر اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔تاہم اس بار سشمیتا بطور جج شامل ہوں گی اور مقابلے میں شریک لڑکیوں کو ان کی خوبصورتی، انداز، ملبوسات اور سمجھ داری کے لحاظ سے جانچیں گی۔

رواں برس 'مس یونیورس' مقابلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 30 جنوری کو منعقد ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں اپنا مس یونیورس کا خطاب منیلا میں ہی حاصل کیا تھا۔