جاپان نےعالمی سطح پر بھارت کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

جاپان نےعالمی سطح پر بھارت کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

ٹوکیو: جاپان نے درآمدی سٹیل پر پابندیوں کے تناظر میں بھارت کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی جانب سے درآمدی سٹیل پر پابندیوں کے باعث جاپان کی سٹیل کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک سال کے دوران بھارت کو جاپانی سٹیل کی برآمد نصف ہوکر رہ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاپان نے اس صورتحال کے تناظر میں بھارت کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کی جانب سے عمومی طور پر اس طرح کی صورتحال میں معاملات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اب اس نے عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جاپان کے وزیر صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناجائز تجارتی اقدامات کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی ۔

واضح رہے کہ بھارت نے ستمبر2015 میں سٹیل پر 20فیصد امپورٹ ڈیوٹی عائد کردی تھی ۔

مصنف کے بارے میں