ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو دستخط سے تبدیلی کا اشارہ

ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو دستخط سے تبدیلی کا اشارہ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سابق صدر کی جانب سے ہیلتھ کیئر کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے نشانہ بنایا ہے۔ان کے اعلان میں ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اوباما کیئر نامی منصوبے پر آنے والے مالی بوجھ کو کم کریں۔

جمعے کے اپنے افتتاحی خطاب میں انھوں نے 'امریکہ کو مقدم' رکھنے اور وسیع پیمانے پر پھیلے جرائم اور بند فیکٹریوں کے نتیجے میں 'امریکی تباہی کو ختم' کرنے کا عہد کیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نسلی اور جنسی مساوات اور دیگر چیزوں کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے انھیں خطرہ لاحق ہے۔ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ جلد از جلد کریں تاکہ وہ شروع میں ہی سبقت حاصل کرلیں نہیں تو پھر انھیں کسی بل کو منظور کروانے کے لیے کانگریس کے سخت مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔پریس سیکریٹری شان سپائسر کے مطابق صدر بننے کے بعد ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے نام سینیٹ کو بھجوا دیے اور ایک اعلامیے پر دستخط کیے جس کے تحت قومی حب الوطنی کا دن منایا جائے گا۔اس کے علاوہ انھوں نے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹس کے لیے ایک چھوٹ پر دستخط کیے جس کے تحت وہ وزیرِ دفاع بن سکیں گے۔