کیا ہالی ووڈ کی اس مشہور ترین اداکارہ نے واقعی اسلام قبول کر لیا ہے ؟

کیا ہالی ووڈ کی اس مشہور ترین اداکارہ نے واقعی اسلام قبول کر لیا ہے ؟

لاس اینجلس: (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ لنزے لوہن کے قریبی حلقوں نے ان کے اسلام قبول کئے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

لنزے کے ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ لنزے نے اسلام قبول نہیں کیا البتہ انہوں نے دین اسلام کا مطالعہ شروع کیا ہے تا کہ وہ میڈیا فورمز بالخصوص سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے بہتر طریقے سے رابطے میں رہ سکیں۔ واضح رہے اداکارہ کی طرف سے براہ راست ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

حال ہی میں ان کی سر پر حجاب پہنے تصویریں منظر پر عام پر آنے کے بعد کھلبلی مچ گئی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ لنڈسے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں