محمد شامی ایک بار پھر مذہبی تنازعے کا شکار ہو گئے

محمد شامی ایک بار پھر مذہبی تنازعے کا شکار ہو گئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر مذہبی تنازعے کا شکار بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باولر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر کتے کے ساتھ تصویر جاری کی جس میں وہ کتے کیساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اس پرہندوستان میں موجود مسلمان شائقین کرکٹ نے ناپسندیگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور ان کے اس عمل کو غیر اسلامی قرار دیا۔
چند لوگوں نے اپنی منفی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ وہ شہرت کی آڑ میں اپنی حدود کو بھلا بیٹھے ہیں ، چند لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا نام کے ساتھ ”محمد“ ہٹا دیں۔
یا درہے کہ فاسٹ باولر اس سے قبل بھی ایک مذہبی تنازعے کا شکار بن چکے ہیں .  انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فیس بک پر تصویر شائع کی. جس پر مسلمان شائقین نے ان کی اہلیہ کے لباس کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ۔