سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت 50600 روپے ہو گئی

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت 50600 روپے ہو گئی

کراچی :عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1200ڈالر کی سطح پر رہی ملک بھر میں سونا 300روپے مزید سستا ہوگیا. جس کے بعد فی تولے سونے کی قیمت 50600 ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 50600 ، دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 43371 روپے رہی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 760 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔