سیلفی کا ایسا فائدہ جو آپ کو حیران و پریشان کر دے گا !!!

سیلفی کا ایسا فائدہ جو آپ کو حیران و پریشان کر دے گا !!!

لاہور: دور حاضر میں سیلفی کی مقبولیت کو ہر گز جھٹلایا نہیں جا سکتا، سوشل میڈیا استعمال کرنیوالا کوئی فرد بھی سیلفی کا فائدہ اٹھائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ جہاں اس کے کروڑوں حمایتی ہیں تو وہی لوگوں کی بڑی تعداد اس پر تنقید کرتی نظر آتی ہے۔ لیکن اب ماہرین نے سیلفی کا ایسا فائدہ متعارف کر وایا ہے جو اس کے مخالفین کو سوچنے پر مجبور کر دے گا۔
سپین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اب سیلفی کی مد د سے موٹاپے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ روزانہ سیلفی کا استعمال موٹے افراد کو وزن کم کرنے کیلئے حوصلہ فراہم کرے گا ، جب کو ئی بھاری شخص روزانہ خود کو سیلفی میں دیکھتا ہے تو اس کے دل میں اپنا وزن کم کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

وہ اس کے لئے کوشش شروع کرتا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر سیلفی کے ذریعے اپنے اندار فرق کو محسوس کرتاہے۔ تاہم ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ سیلفی کے ملنے والے حوصلے کی مدد سے خود کو بالکل فٹ بنا لیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں