مومنہ مستحسن کی علی نقوی سے منگنی 3 ماہ بعد ہی ٹوٹ گئی

مومنہ مستحسن کی علی نقوی سے منگنی 3 ماہ بعد ہی ٹوٹ گئی

لاہور: مومنہ مستحسن کی  منگنی 3 ماہ ہی ٹوٹ گئی۔ کوک سٹوڈیو میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں گانا گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن نے 3 ماہ پہلے علی نقوی سے منگنی کر کے لاکھوں منچلے لڑکوں کا دل توڑ دیا اور سوشل میڈیا پر اس منگنی کو کافی پذیرائی ملی۔لیکن اب معروف گلوکارہ  کی زندگی میں نیا موڑ آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت نے روزنامہ پاکستان کو بتایاہے کہ مومنہ مستحسن کی منگنی تین ماہ گزرنے کے بعد ہی ٹوٹ گئی ہے تاہم گلوکارہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے ۔واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کی تین ماہ قبل پاکستانی نژاد امریکی بینکر علی نقوی سے ایک نجی تقریب میں منگنی ہوئی تھی جس میں خاندان کے صرف چند ہی مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔

مومنہ مستحسن نے ٹویٹر پر پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو منگنی کی خبر دی تو کئی عاشقوں کے دل ٹوٹ گئے ۔مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ملاقات علی نقوی سے ایک ماہ قبل ہوئی جس کے بعد دونوں کے گھروالوں کو یہ رشتہ پسند آیا تو منگنی کی رسم طے پا گئی ۔