بھارتی سفاکیت کے باوجود پاکستان نے سرحد پار اداکاروں کے لیے دروازے کھول دیے

بھارتی سفاکیت کے باوجود پاکستان نے سرحد پار اداکاروں کے لیے دروازے کھول دیے

کراچی: گزشتہ چند عرصے سے بھارتی فنکاروں کی پاکستانی ڈراموں میں دلچسپی بڑھنے لگی ، بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ سارہ خان پاکستانی ڈارمہ ” لیکن “میں کردار نبھانے کیلئے بہت جلد کراچی آئیں گی۔


اداکارہ اس سے قبل پاکستانی ڈائریکٹر ثناءشاہ نواز کے ڈرامہ ” بے خودی “ میں اداکار نور حسن کے ساتھ کام کر چکی ہیں، تاہم اب وہ پاکستان میں اپنے دوسرے پراجیکٹ پر بہت جلد کام شروع کریں گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود پاکستان کی جانب سے نرم رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بالی ووڈ فلمی دنیا کے مایہ ناز اداکار اوم پوری نے بھی پاکستانی فلم ”ایکٹر ان لاء“ میں کام کیا۔ حال ہی میں پوجا بھٹ اور رضا مراد نے بھی سیر و تفریح کیلئے پاکستان کا رخ کیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source