لاہور ائیرپورٹ پر دو مسافروں میں جھگڑا ، لاتوں ، مکوں کا استعمال ، ایک گرفتار

لاہور ائیرپورٹ پر دو مسافروں میں جھگڑا ، لاتوں ، مکوں کا استعمال ، ایک گرفتار

لاہور:لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز میں دو مسافر الجھ پڑے ، سلمان نے رحمان خان کو ائیرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز میں دو مسافر آپس میں الجھ پڑے ، ائیرپورٹ پہنچنے پر مسافر سلمان نے رحمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سلمان نے رحمان کو لاتوں اور گھونسوں سے زخمی کر دیا جس کے بعد ائیرپورٹ پولیس نے سلمان کو گرفتار کر لیا۔