سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر لگی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر لگی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا

لاہور:سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر لگی رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ختم کریں۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کون ہے حمزہ شہباز ؟کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتے جس پر چیف سیکرٹری پنجا ب نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی ہیں اور وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے ہیں جبکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ کوابھی بلاکرپوچھ لیتے ہیں انکی جان کوکیاخطرہ ہے،انکی جان کوخطرہ ہے تو اپنی رہائش تبدیل کرلیں،یہ لوگ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے جہاں انکی جانوں کوخطرہ نہ ہوں،میں چیف جسٹس ہوں،میری رہائش کے باہرتوکوئی رکاوٹ نہیں،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ختم کریں،پرائیویٹ کار میں خود دورہ کر کے چیک کروں گا۔

جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو حکم جاری کیا کہ آیندہ حمزہ شہبازکے گھرکے باہرسکیورٹی اہلکارنیکرپہن کریاننگے نہاتے نظرنہ آئیں کیونکہ اس گھر کے اردگرد ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی رہتی ہیں،اگر آیندہ کوئی شکایت آئی تو سخت ایکشن لوں گا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے فوری رکاوٹیں ہٹانےکی یقین دہانی کرادی ۔