کنگ آف کامیڈی امان اللہ کو کی طبیعت بہتر،ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

کنگ آف کامیڈی امان اللہ کو کی طبیعت بہتر،ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

لاہور : پاکستانی سٹیج اور کامیڈی کے کنگ امان اللہ کو طبیعت بہتر ہونے کے بعدوہ گھر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ان کی عیادت بھی کی۔


تفصیلات کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل کامیڈین امان اللہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک مکمل آرام کی ہدایات بھی دیں ہیں۔

امان اللہ کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ،سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمےت دیگر نے انکی عیادت کر کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔